Feb 15, 2017 07:42 pm
views : 852
Location : Sindh Rangers Headquarter
Karachi- DG Pakistan Rangers Sindh Muhammad Saeed chairs Meeting
کراچی ، ڈی جی پاکستان رینجرز (سندھ) میجر جنرل محمد سعید کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
کراچی میں کورہیڈکوارٹرز پا کستان رینجرز (سندھ ) میں ڈی جی رینجرز (سندھ)
میجرجنرل محمد سعید کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔
اجلا س میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ، ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر ،
ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ، حساس اداروں کے سربراہ اور رینجرز کے اعلیٰ
افسران نے شر کت کی ۔
اس موقع پر ملک میں ہونیوالی حالیہ دہشتگردی کے پیش نظر کراچی میں امن
وامان کی صورتحال کو یقینی بنا نے کے لئے سیکو رٹی انتظامات کا تفصیلی جائز
ہ لیا گیا ۔
اجلاس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان روابط اورا ہم آہنگی کو
مزید بہتر بنانے کے لئے لائحہ مرتب کیا گیا تا کہ کسی بھی ممکنہ دہشت گرد ی
کے خطر ے سے مؤ ثر طر یقے سے نمٹا جا سکے ۔