Feb 15, 2017 09:20 pm
views : 875
Location : Prime Minister House
Islamabad- PM Nawaz Sharif chairs Meeting
اسلام آباد،وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کاسیکیورٹی اجلاس
وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کاسیکیورٹی اجلاس ہوا جس میں
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی کاؤنٹر ٹیرر ازم نے بھی شرکت
کی۔اجلاس میں ملک کی سیکیورٹی صورتحال پر غور کیا گیا، جبکہ لاہور، کوئٹہ
اور پشاورمیں دہشت گرد حملوں کی مذمت کی گئی۔اجلاس میں دہشت گرد حملوں میں
شہید افراد کو خراج عقیدت پیش کیاگیا جبکہ ملک میں دہشت گردی اور انتہا
پسندی کے مکمل خاتمے کا عزم بھی کیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دہشت گردوں اور ان کے نظریات کو کچل دیا جائے گا، دہشت گردوں کو دوبارہ پنپنے نہیں دیا جائے گا۔
اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ دہشت گردی کےخلاف فورسز اور عوام نے بڑی
قربانیاں دی ہیں،دہشت گردی کا بیانیہ مسترد ہو چکا ہے، صرف امن، استحکام
اور خوشحالی کا بیانیہ ہی چھا چکا ہے،دہشت گردی کے حالیہ واقعات حکومت کی
بھرپور کارروائیوں کا ردعمل ہیں،کراچی،فاٹااوربلوچستان میں امن وامان کی
صورتحال میں بہتری آئی۔
اجلاس میں کہ اندرون و بیرون ملک سے دہشت گردی پھیلانے والے عناصر کے خلاف
کارروائی کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا، جبکہ اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ
ریاستی اداروں کی بھرپور کوششوں سے دہشت گرد عناصر کو ختم کر دیا جائے گا۔