Feb 16, 2017 11:47 am
views : 1007
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange Update
کراچی،پا کستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان جاری، انڈیکس میں 6پوائنٹس کی کمی
پا کستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےچوتھے ر وزجمعرات کو مارکیٹ
میں مندی کا رجحان دیکھاجارہا ہے۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس6پوائنٹس کی
کمی کے ساتھ 49207پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔مارکیٹ کا آغاز منفی زون
میں ہوا۔
آج صبح سے اب تک مجموعی طور پر 296کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا
جن میں سے173کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،113کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ10کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔