Feb 16, 2017 12:07 pm
views : 961
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs meeting regarding Education
لاہور،وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس
لاہور میں وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس
ہوا۔اجلاس میں اسکولوں میں ایل ای ڈی سمارٹ بورڈ زکے ذریعے طلباء و طالبات
کو تعلیم کی فراہمی اور اساتذہ کو تربیت دینے کے حوالے سے امور کا جائزہ
لیا گیا۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شر یف کا کہنا تھا کہ شعبہ تعلیم
میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کا تقاضا ہے۔جدید ٹیکنالوجی کا زیادہ سے
زیادہ استعمال شعبہ تعلیم میں حیران کن نتائج دے گا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شر یف کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے آج
سے چھ برس قبل دانش سکولز میں سمارٹ بورڈز کے ذریعے تعلیم کے سلسلے کا آغاز
کیا۔ جنوبی پنجاب میں قائم دانش سکولز میں بچوں اوربچیوں کو سمارٹ بورڈز
کے ذریعے تعلیم دی جاتی ہے۔ اسمارٹ بورڈز کے ذریعے تعلیم دینے کا جائزہ
لینے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی۔کمیٹی اس ضمن میں اگلے چار
ہفتے میں اپنی حتمی سفارشات پیش کرے گی۔
اس موقع پر برطانوی ماہرین نے اسمارٹ بورڈ ز کے ذریعے طلباء و طالبات کو تعلیم دینے کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔
صوبائی وزراء رانا مشہود احمد، سید رضا علی گیلانی، مشیر ڈاکٹر عمر سیف ،
چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ایم پی اے انجینئر قمرالاسلام راجہ،
ایڈیشنل چیف سیکرٹری، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز ،اعلی حکام اور برطانیہ کے
ماہرین نے اجلاس میں شرکت کی۔