Feb 16, 2017 12:23 pm
views : 869
Location : Kamra Air Base
Attock- 70 new JF-17 Thunder jets added to PAF
کامرہ، پاک فضائیہ میں جے ایف 17 طیاروں کی شمولیت
پاکستان اور چین کے اشتراک سے تیار کیے گئے 70 جے ایف 17 تھنڈر طیارے پاک
فضائیہ میں شامل ہو گئے۔ طیارے شامل ہونے سے پاکستان کا دفاع مزید مضبوط ہو
گیاہے۔
کامرہ ائیر بیس میں طیاروں کی شمولیت کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا
انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف اور ائیر چیف مارشل
سہیل امان سمیت کئی سول اور عسکری حکام نے شرکت کی۔ تقریب میں آمد پر وزیر
دفاع کو گارڈ آف آنرپیش کیا گیا۔
اس موقع پر70سے زائد جے ایف 17 تھنڈر طیارے پاک فضائیہ میں شامل کیے گئے۔
پاک فضائیہ کے پاس بلاک ون اور بلاک ٹو طیاروں کی مجموعی تعداد 70سے زائد
ہے۔تقریب میں فلائی پاسٹ کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔
واضح رہے کہ پاکستان نے چین کے اشتراک سے جے ایف17 تھنڈر طیارے تیار کیے جو کہ دونو ں ممالک کے درمیان لازوال دوستی کی علامت ہے۔