Feb 16, 2017 01:50 pm
views : 952
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- PTI Leader Fawad Chaudhry Media Talk
اسلام آباد ، مسلم لیگ ن کو اپنا وزیراعظم منتخب کرلینا چاہئے، فواد چوہدری
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سماعت کے دوران فاضل جج صاحبان نے حسین نواز کے
وکیل سے کہا ہے کہ وہ یہ ثابت کریں کہ ان کے موکل ہی لندن فلیٹس کے
بینیفشل آنر ہے، آج پیش کی گئیں دستاویزات سے ثابت ہوگیا حسین نوازکمپنیوں
کے مالک نہیں، ان کے پاس 2006 کی دستاویزات بھی موجود نہیں، قطری خط کی
کہانی دیو مالائی داستانیں ہیں، عدالت میں مضحکہ خیز دلائل پیش کئے جارہے
ہیں لیکن 10 دن میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی
1983 سے منی ٹریل ہم نے دی جب کہ ن لیگ بہانے بازی سے کام لے رہی ہے، وزیر
اعظم کے بیٹوں کے وکیل بھی اپنے دعوے سے پیچھے ہٹ گئے، سلمان اکرم راجا نے
بتایا کہ مریم نوازصرف 4 ماہ ٹرسٹی رہیں جب کہ وزیراعظم کا موقف اوربچوں کا
موقف آپس میں نہیں ملتا۔ دانیال عزیز اپنی استطاعت کے مطابق چیلنج کریں،
دانیال عزیز صرف فیاض الحسن چوہان سے مناظرہ کرلیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے مزید کہا کہ وزیراعظم کاموقف
اپنے بچوں اور بچوں کا وزیراعظم سے نہیں ملتا،ان کے وکلاء کا موقف بھی ایک
دوسرے سے نہیں ملتا،عدالت نے کہاسچ کیلئے ہرممکن طریقہ اختیار کیاجائے
گا۔ان کے پاس کہنے کو کچھ نہیں بچا۔ اٹارنی جنرل اور ادارے اپنا موقف دیں
گے۔کیا وزیراعظم اس قابل رہ گئے ہیں کہ ملک کاانتظام چلاسکیں۔مسلم لیگ ن کو
اپنا وزیراعظم منتخب کرلینا چاہئے۔