Feb 16, 2017 05:58 pm
views : 907
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange witnesses bullish sentiment,100 Index rises by 374 points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی کا رجحان، انڈیکس میں 374 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روزجمعرات کو مارکیٹ
میں غیر معمولی تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس
374پوائنٹس کے غیر معمولی اضافے کے بعد 49588 پوائنٹس کی سطح پر بند
ہوا۔مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج صبح سے اب تک مجموعی طور پر 402کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا
جن میں سے 252 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 130 کمپنیوں کے حصص کے
بھاؤ میں کمی جبکہ20کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام دیکھا گیا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔