Apr 20, 2017 05:01 pm
views : 695
Location : Supreme Court Of Pakistan
Islamabad- Federal Minister Planning and Development Ahsan Iqbal Media Talk
اسلام آباد ، وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال کی سپر یم کورٹ کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ سے گفتگو
وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال سپریم کورٹ کے باہر مخالفین پر
برس پڑے، کہتے ہیں کہ عوام کی عدالت، دھرنے، ضمنی الیکشن، کشمیر، گلگت
بلتستان سمیت ہر جگہ شکست کھانے والے مخالفین نے عوام کے مینڈیٹ پر شب خون
مارنے کی کوشش کی،آج انہیں منہ کی کھانی پڑی ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر اللہ کا شکر
ادا کرتے ہیں،اللہ نے ہمیں سرخرو کیا ہے،مخالفین نے جو ثبوت ہمارے خلاف پیش
کئے وہ ناکافی تھے،لوگوں کی خواہش تھی کہ میاں صاحب کو ہٹائیں،نوازشریف
الیکشن کے بعد بھی وزیراعظم ہوں گے،ناقابل تردید ثبوت کا دعویٰ کرنے والوں
کی منہ کی کھانا پڑی،جے آئی ٹی کی تشکیل وزیراعظم کے موقف کی فتح ہے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نوازشریف صادق بھی ہیں اور امین بھی ہیں،عمران
خان خیبرپختونخوا کے عوام کے ووٹوں کا حق ادا کریں،(ن) لیگ 2018میں چاروں
صوبوں میں بھی حکومت بنائے گی۔