Apr 20, 2017 05:28 pm
views : 651
Location : Supreme Court Of Pakistan
Islamabad- Federal Minister Abid Sher Ali Media Talk
اسلام آباد،سچ جیت گیا ہے اور جھوٹ کی سیاست دفن ہو گئی ہے،عابد شیر علی
وزیرمملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ نہ(ن) نہ قانون سپریم
کورٹ سے جھوٹے الزامات لگانے والوں کا جنازہ نکلے گا،وزیراعظم نوازشریف
پانامہ کیس سے سرخرو ہوں گے،الزامات لگانے والے سیاستدان اور ان کی سیاست
سیمنٹ کی بوری میں بند ہوجائے گی۔عابد شیر علی نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی
پوری توجہ عوام کی خدمت پر مرکوز ہے،پانامہ کیس کی آڑ میں حکومت پر جھوٹے
الزامات لگا کر قوم کا وقت برباد اور ملکی ترقی کا راستہ روکنے کی سازش کی
گئی،جھوٹے الزامات لگانے والوں کو سیمنٹ کی بوری میں بند کردیں گے،پانامہ
کیس کا بڑا فیصلہ آگیا ہے ،نہ (ن) کاجنازہ نکلا ہے نہ قانون کا آج سپریم
کورٹ سے جھوٹی سیاست کرنے والوں کا جنازہ نکلا ہے،وزیراعظم نوازشریف پانامہ
کیس سے سرخرو ہو کر نکلیں گے،الزامات لگانے والوں کی سیاست ہمیشہ کیلئے
دفن ہوجائے گی۔