Apr 20, 2017 06:41 pm
views : 753
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Panama Case Result, 100 Index rises by 1140 Points
کراچی،پانامہ کیس کا فیصلہ وزیر اعظم کے حق میں، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رحجان
پانامہ کیس کا فیصلہ آتے ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی کا رحجان دیکھا گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا تھا تاہم
پانامہ کیس میں جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ سامنے آتے ہی کاروبار میں تیزی
دیکھنے میں آئی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےچوتھے روز جمعرات کوکو مارکیٹ
میں تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 1140پوائنٹس کے
اضافے کے بعد 48743 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغاز منفی زون میں
ہواتھا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 383کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 300 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ، 71 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 12کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔