May 21, 2017 03:36 pm
views : 645
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Chairs meeting regarding Health
لاہور وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت صحت سے متعلق اجلاس
وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی زیر صدارت صحت سے متعلق اعلیٰ سطح
کااجلاس منعقد ہوا ،اجلاس میں وزیراعلیٰ شہباز شریف نے پنجاب پبلک ہیلتھ
ایجنسی قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
وزیر اعلیٰ کی جانب سے ہیلتھ ایجنسی کے انتظامی ڈھانچے اوردوسرے متعلقہ
مسائل سے متعلق تجاویز کی منظوری دی گئی،وزیراعلیٰ نے ایجنسی کیلئے انتہائی
با صلاحیت اور پیشہ وارانہ افراد کی قوت کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں طبی سہولتوں کو بہتر بنانا حکومت کا مشن ہے جوہر صورت مکمل کیا جائے گا۔