May 21, 2017 06:15 pm
views : 675
Location : Local Place
Lahore- Minister Primary & Secondary Health Khawaja Imran nazir
لاہور،صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر کا تقریب سے خطاب
مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ پروگرام کے 233 کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کے
آرڈر تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز ،مدر
اینڈ چائلڈ ہیلتھ پروگرام کے ملازمین ہیلتھ کیئر سسٹم کا اثاثہ ہیں جن کے
ذریعے صحت کا پیغام گھر گھر پہنچ رہا ہے ، ہمیں لوگوں کو بیمار ہونے سے
بچانا ہے کیونکہ علاج بہت مہنگا جبکہ بیماریوں سے بچاؤکم خرچ ہے ۔
۔ خواجہ عمران نذیر نے کہاکہ انہو ں نے بنیادی مراکز صحت پر کام کرنے والے1600 سیکورٹی گارڈ کا مسئلہ حل کرایا اور انہیں بے روزگار نہیں ہونے دیا
،پرائمری اینڈسکینڈری ہیلتھ الگ محکمہ بننے سے سب سے بڑا فائدہ ایک یہ ہوا
ہے کہ پرائمری ہیلتھ کے مسائل اور بیماریوں کی روک تھام پر توجہ زیادہ
مرکوز ہوگئی ہے اور یہ فیصلہ وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف کی دور اندیشی
کا عکاس ہے۔
قبل ازیں مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ پروگرام کے ریگولر ہونے والے ملازمین کے
نمائندے میاں افضل کمیانہ نے وزیراعلی پنجاب محمدشہبازشریف ،دونوں صوبائی
وزراء صحت اور سیکرٹریز صاحبان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلی نے
انسانی ہمدردی کے تحت ملازمین کو ریگولر کرکے سینکڑوں خاندانوں کے ہزاروں
اہل خانہ کے لئے خوشیاں فراہم کردی ہیں اور ملازمین زیادہ لگن اور یکسوئی
کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں گے ۔
اس موقع پر آئی آر ایم این سی ایچ پروگرام کے پراونشل ڈائریکٹر ڈاکٹر مختار
حسین سید ، ایڈ یشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر اختر رشید ملک ، محکمہ صحت کے افسران
اور ریگولر ہونے والے ملازمین اور ان کے نمائندے میاں افضل کمیانہ اوردیگر
عہدیداران بھی موجود تھے ۔
صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے کہاہے کہ
موجودہ حکومت کی پالیسی لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے، بے روزگار
کرنا نہیں اور پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کے کسی اہلکار کو بے روزگار
نہیں کیاجائے گا ،مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ پروگرام کے 233ملازمین کو ریگولر
کردیاگیاہے اور لیڈی ہیلتھ وزیٹرکے معاملہ پر بھی ہمدردانہ غور جاری ہے،ایم
این سی ایچ کے فنڈز اب ریگولر بجٹ میں شامل کردیئے گئے ہیں پروگرام مزید
ترقی کرے گا۔