May 21, 2017 08:57 pm
views : 510
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Chairs Meeting regarding Budget
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت آئندہ مالی سال 2017۔18 کے صوبائی بجٹ کے حوالے سے اجلاس
وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف کی زیرصدارت بجٹ کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا
اجلاس ہوا،اجلاس میںآئندہ مالی سال 2017۔18 کے صوبائی بجٹ کی تجاویز کا
جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پروزیر اعلیٰ نے کہا کہ نے کہا کہ عام آدمی کی فلاح و بہبود کے
پروگراموں کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا اور پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے
زیادہ وسائل مختص کئے جائیں گے۔
پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ مالی سال 2017۔18 کا صوبائی
بجٹ عوام کی خواہشات کے مطابق پیش کیا جائے گا اورترقیاتی منصوبوں میں تیزی
لائی جائے گی،انہوں نے کہا کہ حکومت بجٹ میں پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے
مزید وسائل مختص کرے گی۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ حکومت بجٹ میں عوام پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگائے گی۔
اجلاس میں صوبائی وزراء ملک ندیم کامران، عائشہ غوث پاشا، ایم این اے حمزہ
شہبازشریف، چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات اور متعلقہ محکموں
کے سیکرٹریز نے شرکت کی جبکہ وزیر رانا ثناء اللہ فیصل آباد سے ویڈیو لنک
کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔