May 22, 2017 03:27 pm
views : 639
Location : Sports Complex
Islamabad- PRO Wrestling Competition
اسلام آباد،پروفیشنل ریسلنگ مقابلوں میں پہلوانوں کی اٹھا پٹخ
کراچی اور لاہور کے بعدغیر ملکی ریسلرز اسلام آباد میں بھی چھا گئے۔
پروفیشنل ریسلنگ مقابلے میں غیر ملکی ریسلرز نے ایک دوسرے پر خوب ہاتھ صاف
کئے، خواتین بھی پیچھے نہ رہیں اور ایک دوسرے کی خوب اٹھا پٹخ کی جبکہ
اینجلز بمبیتا فاتح رہیں، مردوں میں زیفی نے میدان مارا جبکہ ڈبلز میں
بادشاہ خان اورٹائنی آئرن فاتح قرار پائے۔
کراچی اور لاہورکے بعد شہر اقتدار میں آیاپہلوانوں کی ماردھاڑ کا طوفان،
ریسلرز نے ایک دوسرے کی جم کر دھلائی کی ، پہلے مقابلے کیلئے بمبے کلر اور
فیبیو فیوری رنگ میں اترے جس میں بمبے کلر نے فیوری کو شکست سے دوچار کیا۔
ڈبلز میں ایڈم فلیکس اور ایرون کا برنارڈ اور مچل ٹموچی سے آمنا سامنا ہوا ،
فلیکس اور ایرون نے حریف جوڑی کومات دے دی۔
پرو ریسلنگ مقابلے میں خواتین ریسلرز بھی ریسلر بھی رنگ میں کودیں اور
مارکھائی، خواتین میں اینجلز بمبیتا، بیٹٹی تریش اور آڈرے برائڈ نے رنگ
جمایا جبکہ اینجلز نے یہ میدان مار لیا، ایک اور مقابلے میں یاسین عثمانی
اور زیفی کے درمیان جوڑ پڑا، دونوں نے ایک دوسرے کی خوب دھلائی کی اورآخر
میں زیفی کامیاب رہے۔