کراچی ، گورنر سندھ کی ہربل مصنوعات کے برانڈ ڈبلیو بی بائی ہیمانی کی افتتاحی تقریب میں شرکت
گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ پاکستان صلاحیتوں کے اعتبار سے کسی سے
کم نہیں اور وہ بارہا اس بات کو ثابت کرچکے ہیں جس کی مثالیں زندگی کے ہر
شعبہ میں موجود ہیں جہاں پاکستانیوں نے کارہائے نمایاں انجام دیئے ہیں۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے ہربل مصنوعات کی ایک نمایاں برآمدی کمپنی ہیمانی
کی جانب سے معروف صحافی اور اینکر پرسن وسیم بادامی کے اشتراک سے ڈبلیوبی
بائی ہیمانی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا یہ ملک ہے تو ہم سب
ہیں اس ملک نے ہمیں ہماری شناخت اور پہچان دی ہے، اگر ہم کسی مقام پر ہیں
تو یہ آئیدیل وقت ہے کہ ہم اسے کچھ لوٹائیں۔
گورنر سندھ نے کہا کہ یہ گورنر سندھ نے ہیمانی ہربل مصنوعات کی 60 کے قریب
ممالک کو برآمد کو سراہتے ہوئے کہا کہ جن ممالک میں یہ مصنوعات جارہی ہیں
وہاں پاکستان کا نام پہنچ رہا ہے جوکہ نہایت قابل تعریف ہے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ مصنوعات برآمد کرنے والے کاروباری حضرات ملک کا اثاثہ
ہیں کیونکہ ان کے باعث نہ صرف پاکستان کا نام روشن ہو رہا ہے بلکہ قومی
خزانے کو خطیر زرمبادلہ بھی حاصل ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایسے
افراد اور اداروں کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کرے گی۔
انہوں نے ہیمانی مصنوعات کے پاکستان میں آغاز کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ہیمانی برانڈ جلد ہی مارکیٹ میں اپنی جگہ بنالے گا۔
سنیٹر سعید غنی، کمپنی کے سربراہ مصطفی ہیمانی، معروف صنعت کار ایس ایم
منیر، شوبز اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے نمایاں افراد نے بھی تقریب
میں شرکت کی۔