May 22, 2017 05:32 pm
views : 669
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 631 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ،100 انڈیکس میں 631 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےپہلے روز پیر کو مارکیٹ میں
غیر معمولی تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 631پوائنٹس
کے اضافے کے بعد51373 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغاز مثبت زون
میں ہوا۔
آج صبح سے اب تک مجموعی طور پر 395کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا
جن میں سے 237 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 148کمپنیوں کے حصص کے
بھاؤ میں کمی جبکہ10کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام دیکھا گیا۔
ماہرین کا کہنا ہےکہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔