پشاور،نجی موبل آئل کمپنی کی جانب سے کار شو کا انعقاد
پشاورمیں نجی موبل آئل کمپنی کی جانب سے کار شو کا انعقادکیا گیا۔
ڈینز ٹریڈ سنٹر میں نجی موبل آئل کمپنی کی جانب سے پشاور کے شہریوں کے لیے
یونیک کار شو کا انعقاد کیا گیا جس میں پشاور کے نوجوانوں نے بڑھ چڑھ کر
حصہ لیا
آٹو شو میں نئی اور پرانی چمچماتی گاڑیوں نے میلہ لوٹ لیا
نوجوانوں کا کہنا ہے کہ اس قسم کے کار شو ہونے چاہیے۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایک بچے نے
کہا مجھے لیموزین میں بیٹھنے کا بہت شوق تھا جو آج پورا ہو گیا۔
ایک شہری نے کہا کہ اس طرح کے شو ہونےچاہیے جس سے نوجوانوں کی گاڑیوں سے متعلق معلومات میں اضافہ ہوتا ہے۔