کراچی ، یونس خان کا کراچی پہنچنے پر پرتپاک استقبال
حال ہی میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے قومی ٹیم کے اسٹار بلے باز یونس خان کا وطن پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔
یونس خان کراچی ایئرپورٹ پہنچے تو عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر شاہی سید
اور کرکٹ شائقین کی بڑی تعداد نے ریکارڈ ساز قومی بلے باز کا والہانہ
استقبال کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔
اس موقع پر یونس خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لئے کھیلناباعث فخر اور
کرکٹ میری پہچان ہے جب کہ ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے کہ باعزت طریقے سے
ریٹائر ہو اور میری خواہش ہے جیسا ایدھی نے پاکستان کا نام روشن کیا میں
بھی ایسا کام کروں۔
یونس خان نے مزیدکہا کہ میرے دوست اور چاہنے والے ہر سیاسی جماعت میں
موجود ہیں تاہم سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں کیوں کہ سیاست میں آکر
اپنے تجربے کو ضائع نہیں کرنا چاہتا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں کو کرکٹ سکھانا چاہتا ہوں جب کہ کرکٹ
کھیلنا آسان ہے کوچنگ کرنا مشکل کام ہے پہلے میں کوچنگ کے کورس کروں گا پھر
سوچوں گا۔
واضح رہے کہ یونس خان نے حال ہی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ہونے والی ٹیسٹ
سیریزمیں 10 ہزار رنز مکمل کرکے پہلے پاکستانی ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا۔