May 23, 2017 01:01 pm
views : 668
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 549 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رحجان ،549پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےدوسرے روز منگل کو مارکیٹ میں
تیزی کا رحجان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس549پوائنٹس کے
اضافے کے ساتھ51923پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ
میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر303کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس میں
سے 213کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ 79کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی
جبکہ11کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔