کوئٹہ،پیپلزپارٹی لیبر بیورو کی جانب سے تنخواہوں میں اضافے کے لئے احتجاجی مظاہرہ
کو ئٹہ میں پاکستان پیپلز پارٹی اور پیپلز لیبر بیورو کے زیر اہتمام بجٹ
میں تنخواہوں میں خاطر خوا ضافے کے لئے احتجاجی مظا ہر ہ کیا،ملازمین نے
تنخواہوں میں بچاس فیصد اضافے اور اشیا خوردنو ش کی قیمتوں کو کم کر نے کا
مطالبہ کر دیا۔
پیپلز لیبر بیورو کے کارکنوں نے آنے والے بجٹ میں تنخواہوں میں ممکنہ دس
فیصد اضا فے کے خلاف کو ئٹہ پر یس کلب کے سامنے احتجاجی مظا ہر ہ کیا ۔
مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مو جو دہ حکومت نے گز شتہ چار
سالوں میں عوام کو ریلف دینے میں ناکام ہو چکی ہے بجٹ میں ملازمین کے
تنخواوں میں 85فیصد اضا فہ کیا جا ئے پیپلز لیبر بیورکے رہنماوں کا کہنا
تھا کہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کر نے کے لئے کو ئی اقدامات نہیں کر
رہی،حکومت کو چا ہیئے کہ آئندہ بجٹ میں اشیا خوردنو ش پرکسی قسم کا ٹیکس نہ
لگا ئے ۔
مظا ہر ین کا کہناتھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے دور میں غریب اور متو
سط طبقے کو روز گار ،تعلیم اور صحت کی تمام تر سہو لیا ت فراہم کیں جس سے
عوام کو بڑی حد تک ریلیف ملا۔