ڈیرہ بگٹی،ایف سی قلعہ میں لیویز کے جوانوں کے پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب کا انعقاد
ڈیرہ بگٹی میں ایف سی قلعہ میں لیویز کے جوانوں کے پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب کا انعقادکیا گیا۔
ایف سی ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں لیویز کے77اہلکاروں کو جدید اسلحہ کے استعمال اور دہشتگردی سے نمٹنے کی ٹریننگ دی گئی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی بریگیڈئر امجد ستی کمانڈر ایسٹ نے کہا
کہ لیویز اہلکاروں کو جدید خطوط پر ٹریننگ دی گئی،لیویز اہلکاروں کو دہشت
گردی سے نمٹنے کی خصوصی تربیت دی گئی،لیویز اب دیگر فورسز کے شانہ بشانہ
عوام کے حفاظت کا فریضہ سر انجام دے گی۔
تقریب کے مہمان خصوصی بریگیڈئر امجد ستی کمانڈر ایسٹ تھے جبکہ کمانڈنٹ ڈیرہ
بگٹی ندیم بشیر اور کمانڈنٹ سوئی رائفلز عبیدالرحمان اور ڈپٹی کمشنر ڈیرہ
بگٹی میونسپل کمیٹی کے چئیرمین نوابزادہ گہرام بگٹی،ڈسٹرک چئیرمین غلام نبی
بگٹی وڈیرہ دین محمد بگٹی سمیت قبائلی عمائدین نے کثیر تعداد شرکت کی ۔