نوشہرہ،فلاحی ادادرے کی جانب سے مستحقین میں امداد کی تقسیم
نوشہرہ میں غیر سرکاری تنظیم نے ملکی اور غیر ملکی یتیم ،بیواؤں اور اور
مسکینوں میں کروڑوں مالیت کے رمضان فوڈ پیکجز تقسیم کر کے غرباء کے چہروں
پر مسکراہٹیں بکھیر دیں۔
رمضان کے بابرکت مہینے کی آمد آمد ہے ایسے میں کچھ لوگوں کو روٹی روزی کی
فکر لگی رہتی ہے ،نوشہرہ کے علاقے سوریا خیل کے مسکینوں کی آواز بنی غیر
سرکاری فلاحی ادارہ امہ چلڈرن ٹرسٹ نے پاکستانی اور افغانی یتیم ،بیوہ اور
مسکینوں میں 36 کروڑ سے زائد رمضان فوڈ پیکجز تقسیم کرنے کا آغاز کر دیاہے۔
مستحقین کو تقسیم کی جانے والی فوڈ پیکجز سمیت ضروریات زندگی کے دیگر اشیاء
شامل ہیں جنہیں وصول کر کے یتیم بچوں اور بیواوؤں نے غیر سرکاری تنظیم کے
اس اقدام کو خوب سراہا
یتیم بچوں اور بے سہارا خواتین کا کہنا ہے کہ جس طر ح غیر سرکاری تنظیم
انسانی جذبے سے خدمت خلق کر رہی ہے، حکومت کو بھی اسی جذبے سے عوام کی خدمت
کرنی چاہیئے۔