May 23, 2017 05:44 pm
views : 687
Location : Supreme Court Of Pakistan
Islamabad- PML N Hanif Abbasi Media Talk
اسلام آباد،رہنما مسلم لیگ ن حنیف عباسی کی ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو
رہنما مسلم میگ ن حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کی عدالت کی جانب سے
اشتہاری قرار دیے جانے والے شخص کا سپریم کورٹ آنا اور واپس چلے جانا
تشویشناک ہے۔
سپریم کورٹ میں عمران خان نااہلی کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے
ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے کہا کہیہ ثابت ہوچکا ہے کہ ملک کا
سب سے بڑا جھوٹا شخص عمران خان ہے جبکہ عمران خان کے وکیل نے فارن فنڈنگ
اور 6 ہزار ڈالر لینے کا اعتراف کیا ہے،ہم نے ثابت کیا کہ عمران نے گیارہ
لاکھ ڈالر ہندوؤں اور یہودیوں سے لیے تھے۔
حنیف عباسی نے کہا کہ اگر عمران نے چوری نہیں کی تو تلاشی دینے سے بھاگ
کیوں رہے ہیں, انہوں نے سیلاب متاثرین کے نام پر چندہ لے کر پارٹی پر خرچ
کردیا, وہ بے ایمان، جھوٹے اور چور ہیں۔
حنیف عباسی نے مزیدکہاکہ سپریم کورٹ کی 70 سالہ تاریخ میں کبھی ایسانہیں
ہواکہ دہشت گردی کے مقدمے میں نامزد اشتہاری ملزم عمران عدالت کے سامنے پیش
ہوکر واپس چلے گئے، پولیس نے اشتہاری ملزم کو گرفتارکیوں نہیں کیا، اپنی
حکومت سے کہتا ہوں کہ عمران کو سپریم کورٹ میں پیش ہونے کے موقع پر بھی
گرفتار کیا جاسکتا تھا، عمران خان کرپٹ ہیں جو تلاشی دینے سے بھاگ گئے،
عمران خان غنڈے کا کردار ادا کر رہے ہیں، عدالت حکومت پر عمران خان کی
گرفتاری کے لیے دباؤ ڈالے۔