May 23, 2017 06:31 pm
views : 680
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises 773 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 773 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےدوسر ے روز منگل کو مارکیٹ
میں غیر معمولی تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس
773پوائنٹس کے اضافے کے بعد52146 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغاز
مثبت زون میں ہوا۔
آج صبح سے اب تک مجموعی طور پر 415کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا
جن میں سے 271 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 132کمپنیوں کے حصص کے
بھاؤ میں کمی جبکہ12کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام دیکھا گیا۔
ماہرین کا کہنا ہےکہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔