May 23, 2017 06:41 pm
views : 678
Location : Supreme Court Of Pakistan
Islamabad- PML N Daniyal Aziz Media Talk
اسلام آباد، پی ٹی آئی کی سونامی گلیوں میں پھنس گئی ہے،دانیال عزیز
رہنما مسلم لیگ ن دانیال عزیز کا کہنا ہے کہدوسروں کے احتساب کا دعویٰ کرنے والی جماعت آج خود احتساب سے بھاگ رہی ہے
حنیف عباسی کی جانب سے عمران خان کی نا اہلی سے متعلق کیس کی سماعت کے بعد
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ عمران
خان غیر ملکی فنڈنگ کا اعتراف کرچکے ہیں اور اب بند گلی میں پھنستے جارہے
ہیں،احتساب کرنے والے خود احتساب سے بھاگ رہے ہیں۔
دانیال عزیز نے کہا کہ ابھی تو عمران خان بنی گالہ کی منی ٹریل نہیں دے
سکے،،اب جعلی سرٹیفکیٹس سے کام نہیں چلے گا۔ دانیال عزیز نے کہا اب تحریک
انصاف کی سونامی گلیوں میں پھنس گئی ہے، آج بھی کوئی پکوڑوں والی دستاویزات
جمع کرائی ہیں۔
دانیال عزیز نے مزید کہا کہ شفافیت کا شور مچانے والے آج سپریم کورٹ میں خوبصورت لفظی ٹوٹے جوڑکر راستہ بدلنے کی کوشش کرتے نظر آئے۔