Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

May 23, 2017 07:25 pm views : 753

Location : Army Medical College

Rawalpindi- President Mamnoon Hussain addresses to Army Medical College Convocation
  • Urdu

راولپنڈ ی ، موجودہ حکومت لوگوں کو معیاری اور سستی طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پْرعزم ہے، ممنون حسین

صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت لوگوں کو معیاری اور سستی طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پْرعزم ہے اور اس سلسلے میں قومی صحت پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ طبی ماہرین اور ڈاکٹروں کو چاہیے کہ لوگوں کی مشکلات کم کرنے میں کردار ادا کرنا چاہیے۔
صدر مملکت نے آرمی میڈیکل کالج کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقی پزیر ملک کی حیثیت سے ہمارے وسائل محدود ہیں اور غربت ، پسماندگی اور بعض دیگر سماجی اور معاشی وجوہات کے پیشِ نظر علاج معالجے کی صورت حال بہت پیچیدہ ہے، بے شمار لوگ اس لیے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں یا اپنی زندگی معذوری کے عالم میں گزار دیتے ہیں کیونکہ غربت اور طویل فاصلوں کی وجہ سے علاج سے محروم رہتے ہیں۔ اس طرح کی صورتِ حال میں طبیبوں کی خد ا ترسی اور رفاحی اداروں کا کردار اہم ہو جاتا ہے۔ پاکستانی معاشرہ اس معاملے میں بہت خوش قسمت ہے لیکن طبی تعلیم کے ادارے اورہمارے نوجوان ڈاکٹر اپنی دیگر پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کے ساتھ علاج معالجے کو آسان اور سستا بنانے کے لیے تحقیقی کاوشیں کریں تو اس کے بہت مفید نتائج برآمد ہوں گے۔
صدر مملکت نے کہا کہ نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز اور اس طرح کے دیگر قومی ادارے تحقیق پر توجہ دے کر کارِ خیر کا ایک نیا سلسلہ شروع کر سکتے ہیں تاکہ دکھی انسانیت کی خدمت کے جدید اور آسان طریقے تلاش کیے جا سکیں۔انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ہم عصر دنیا کے تجربات سے بھی بہت کچھ سیکھا جا سکتا ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ وطنِ عزیز میں طبی خدمات کی تاریخ میں آرمی میڈیکل کالج کی خدمات بہت نمایاں ہیں۔افواجِ پاکستان نے حال ہی میں نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز بھی قائم کر دی ہے جس نے اپنی کارکردگی سے مختصر عرصے میں اپنی بہترین شناخت بنا لی ہے۔ انھوں نے توقع ظاہر کی کہ یونیورسٹی بہت مختصر مدت میں نہایت اہم کارنامے انجام دے گی۔
اس موقع پر ایجوٹینٹ جنرل لیفٹیننٹ جنرل انور علی حیدر، نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے وائس چانسلر سید محمد عمران مجید اور سرجن جنرل لیفٹیننٹ جنرل آصف ممتاز سکھیرا بھی موجود تھے۔

Recent News

Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent 1:04
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent
Mar 19, 2026 02:00 pm
COAS Emphasizes Unity and National Harmony 1:12
COAS Emphasizes Unity and National Harmony
Mar 19, 2026 01:00 pm
Deadly Storm and Heavy Rain Claim 19 Lives in Karachi
1:05
Deadly Storm and Heavy Rain Claim 19 Lives in Karachi
Mar 19, 2026 12:00 pm
Female Suicide Bomber Arrested 1:26
Female Suicide Bomber Arrested
Mar 18, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved