Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jun 17, 2017 06:37 pm views : 765

Location : PAF Air War College

Karachi- Air Chief Marshal Sohail Aman addresses to PAF Air War College Convocation
  • Urdu

کراچی ،پاک فضائیہ نہ صر ف ہر چیلنج کو قبول کرتی ہے بلکہ پیشہ وارانہ مہارت سے اس کو پایہ تکمیل تک پہنچاتی ہے ،سربراہ پاک فضائیہ

کراچی میں آج ائیروار کالج میں 30 ویں ائیر وار کورس کی کانووکیشن کی تقریب منعقد ہوئی۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے اس تقریب کی صدرات کی۔
ائیر چیف نے گریجویٹ ہونے والے افسران کو کورس کی کامیاب تکمیل پرمبارک باد دی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ائیر وار کالج سے حاصل کردہ علم اور مہارت شرکاء کی قومی سلامتی سے متعلق مطلوبہ ضروریات پوری کرنے میں معاون ثابت ہونگی۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاک فضائیہ نہ صر ف ہر چیلنج کو قبول کرتی ہے بلکہ پیشہ وارانہ مہارت سے اس کو پایہ تکمیل تک پہنچاتی ہے۔ بلاشبہ بہترین تربیت سے یہ اعلٰی معیارحاصل کیا جا سکتا ہے اور ہمارے تربیتی ادارے اس میدان میں بہترین کردار ادا کر رہے ہیں۔
مارشل سہیل امان نے کہا کہ سینئر فوجی عہدیدار ہونے کے ناطے آپ کو عصر حاضر کے جغرافیائی سیا سی اور سٹریٹیجک ماحول سے مکمل آ گاہی ہونی چاہیے۔ جس سے ملکی سلامتی کو درپیش موجودہ اور مستقبل کے خطرات سے نبرد آزما ہونے میں بھی مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ یقینًا مسلح افواج کے درمیان باہمی تعاون اور ہم آہنگی موجود ہے۔ باہمی روابط جدید جنگی حکمت عملی کا مرکزی حصہ ہیں اور ہم نے اس تعاون کی بدولت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے مزید کہا کہ یہ بات باعث اطمینان ہے کہ کالج ان گریجویٹ ہونے والے افسران میں ڈاکٹرائن اور ائیرپاور کے جدید رحجانات کی آگاہی فراہم کرتا ہے تاکہ عصر حاضر کے چیلنجز کا مکمل اعتماد کے ساتھ سامنا کیا جا سکے۔
اس سے پہلے ائیر وائس مارشل پیرزادہ کمال الدین احمد صدیقی ، کمانڈنٹ ائیر وار کالج نے کورس رپورٹ پیش کی۔پاک فضائیہ کے افسران کے علاوہ پاک آرمی، پاک نیوی اور دیگر 12 ممالک جن میں بنگلہ دیش ، چین، مصر، انڈونیشیا ، ایران ، اردن ملائیشیا ، سعودی عرب ، اومان ، جنوبی افریقہ، سری لنکا اور زمبابوے کے افسران بھی گریجویٹ ہوئے۔ اس تقریب میں کئی سول اور فوجی اعلٰی عہدیداران اور مختلف ممالک کے ڈپلومیٹس نے شرکت کی۔
ائیر وار کالج پاک فضائیہ کا ایک معتبر ادارہ ہے جہاں پاکستان کی مسلح افواج اور دوست ممالک کے افسران کو اعلٰی ذمہ داریوں کے لئے تیار کیا جاتا ہے۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved