کوئٹہ،وزیر اعلیٰ بلوچستان کا پاکستانی ٹیم کی جیت کے لئے نیک خواہشات کا ظہار
وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ نے زہری نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی
کامیابی کے لئے نیک خواہشات کااظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ میچ اپنے گھر پر ہی
دیکھوں گا ,جیت انشاء اللہ پاکستان کی ہی ہوگی،پاکستانی ٹیم میں اچھے
باؤلرز اور بلے باز موجود ہیں جو ٹیم کو جتوا سکتے ہیں۔
بلوچستان اسمبلی کے احاطے میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگوکرتے
ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ کھلاڑیوں کو چاہیے کہ جس طرح انگلینڈ کے
خلاف کھیلے اسی طرح بھارت کے خلاف بھی کھیلیں۔
نواب ثناء اللہ زہری نے مزید کہا کہ آج اسمبلی کا اجلاس صبح بلانے کا مقصد یہی ہے کہ بعد میں فارغ ہو کر میچ دیکھ سکیں۔