Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jun 18, 2017 03:36 pm views : 740

Location : Governor House

Karachi- Governor Sindh Muhammad Zubair meets Saylani Welfare Delegation
  • Urdu

کراچی ، دکھی انسانیت کی خدمت عظیم عبادت ہے، گورنر سندھ محمد زبیر

گورنر سندھ محمد زبیرنے سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے وفد سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی جس کی سربراہی مولانا بشیر فاروقی کررہے تھے۔ وفد میں دیگر اراکین میں محمد یوسف لاکھانی، امجد چماڈیا، افضل چماڈیا ،محمد غزال اور رفیق سلیمان شامل تھے۔
ترجمان گورنرہاؤس کے مطابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت عظیم عبادت ہے ،فلاحی ادارے شہر میں زبردست کام کررہے ہیں ،بغیر معاوضہ لوگوں کی خدمت کا جذبہ خوش آئند ہے، اس ضمن میں سیلانی ویلفیئر انٹر نیشنل ٹرسٹ کے کام قابل فخر ہیں ،گذشتہ 17 برس سے ہر روز غریب و نادار افراد کی خدمت ایک ایسے ملک میں جہاں غربت ، تعلیم کے ساتھ ساتھ، صحت اور دیگر شعبوں میں سہولیات کی کمی ہے ایک عظیم کام ہے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ فلاحی ادارے شہر میں تعلیم ، صحت ، روزگار اور دیگر شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں با الخصوص دور دراز علاقوں میں جہاں غربت زیادہ ہے وہاں پانی کی فراہمی کے لئے آر او پلانٹ کی تنصیب ، مفت علاج معالجہ کی سہولیات ، غریب بچوں کو مفت تعلیم اور بھوکوں کو کھانا کھلانے کا کام سیلانی ویلفیئر جس محنت سے کررہاہے وہ باعث فخر ہے ،میڈیا کو چاہئے کہ ان کاموں کی تشہیر کرے تاکہ پوری دنیا کو پتہ چل سکے کہ انسانیت کی کس طرح خدمت کی جارہی ہے، اس ضمن میں وزیراعظم پاکستان اور دیگر اعلیٰ حکام کو بھی میں بتاؤں گا کہ کراچی میں جذبہ خدمت انسانیت سے سرشار سیلانی ویلفیئر انٹر نیشنل ٹرسٹ زبردست کام کرنے والا سرفہرست ادارہ ہے ،میرا تعاون ان کے ہمیشہ ساتھ رہے گا۔
گورنر سندھ نے سیلانی ٹرسٹ کی جانب سے ملک بھر میں 1200 آر او پلانٹ لگانے کے منصوبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کے ذریعہ ان علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی ممکن ہوسکے گی۔
انہوں نے سیلانی ٹرسٹ کی کراچی اور فیصل آباد میں آئی ٹی لیب کے ذریعہ نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جدید ترین تعلیم کی فراہمی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ذریعہ نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر مستقبل کے چیلنجز کے لئے زیادہ بہتر طریقے سے تیار کیا جاسکے گا۔
انہوں نے کہا کہ اتنے بڑے پیمانے پر امدادی کاموں کے باوجود حسابات کا باقاعدگی سے آڈٹ کرانے پر سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ مبارکباد کا مستحق ہے کیونکہ اس کے ذریعہ نہ صرف مخیر حضرات کا اعتماد بڑھتا ہے بلکہ ان کے دئیے ہوئے عطیات کو شفاف طریقہ سے استعمال میں بھی مدد ملتی ہے۔
مولانا بشیر احمد فاروقی نے بتایا کہ سیلانی ویلفیئر انٹر نیشنل ٹرسٹ کا قیام 1999 ء میں عمل میں لایا گیا آج یہ ادارہ 63 مختلف شعبوں میں خدمات انجام دے رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں سیلانی ٹرسٹ 1200آر او پلانٹ لگانے کے منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔ انہوں نے گورنر سندھ کو سیلانی کے زیر اہتمام آئی ٹی لیب اور دیگر منصوبوں کے بارے میں بھی تفصیلی بریفنگ دی۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved