بھارت کے خلاف حکمت عملی بنالی ہے، سرفراز احمد
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف حکمت عملی بنالی ہے، میدان میں جارحانہ کرکٹ کھیلیں گے۔
لندن میں ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ ہماری ساری توجہ فائنل پر ہے،پہلے میچ کے بعد سے جارحانہ کرکٹ کھیل رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان کھلاڑی اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں۔جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔نئے لڑکوں کی پرفارمنس کافی حوصلہ افزا ہے، بھارت کے خلاف حکمت عملی بنائی ہے، اچھا میچ ہوگا۔