لاہور،عید کی تیاریاں عروج پر،سینڈلوں کی مانگ میں اضافہ
ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی عید کی تیاریاں اپنے عروج پرہیں اور لوگوں میں عید کی تیاری کاذوق وشوق پایاجاتاہے،شہری عید کی خریداری کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں، لاہور میں عید کی تیاریاں شروع کرتے ہوئے شہریوں نے جوتیوں اور جوتوں کی خریداری کی رفتار کوتیز کردیاہے۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ہاتھ سے چپل بنانے والے کاریگر امیتاز احمدنے کہا کہ آج کل کولہاپوری چپل کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
محمد مزمل علی نے کہاکہ ساڑھے تین سوق سے لیکر نو سو رپے تک میں خواتین کی سینڈلز فروخت کر ہے ہیں۔
دکاندارمحمد فرحان نے کہاکہ کاروبار اچھا چل رہا ہے لیکن ٹریفک کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔