لاہور،شاہینوں نے بھارتی سورماؤں کا غرور خاک میں ملادیا،پاکستان چیمپیئنز ٹرافی کا فاتح بن گیا
شاہینوں نے بھارتی سورماؤں کا غرور خاک میں ملادیا،پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دینا کوہلی کو مہنگا پڑگیا۔
پاکستانی ٹیم کی جیت میں محمد عامر کہ باؤلنگ اور فخر زمان کی بیٹنگ نے اہم کردار اداکیا۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل کے سلسلے
میں شہر کے مختلف مقامات پر بڑی اسکرینیں لگا کر میچ دکھنے کایا گیا جبکہ
گھروں پر میچ دیکھنے والوں نے چھٹی کے دن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مہمانوں کو
اپنے گھر مدعو کیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کی جیت پرشہریوں نے بھنگڑے ڈال کر اپنی خوشی کا ظہار کیا۔