لاہور،رمضان المبارک میں ٹوپی، تسبیح جائے نمازاور عطریات کی خریداری میں تیزی
لاہورمیں رمضان المبارک مہینے کے موقع پر زیادہ سے زیادہ عبادت کرنے کے سلسلے میں شہری عطریات،ٹوپی، تسبیح اور جائے نماز کی خریداری کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
ملک بھر کی طرح لاہور کے عوام بھی رمضان المبارک کے مہینے میں اپنے رب کو راضی کرنے اور اپنے گناہوں کومعاف کرانے کے سلسلے میں زیادہ سے زیادہ عبادت میں مشغول رہتے ہیں۔اس حوالے سے شہریوں نے عطریات جائے نماز ،سفید ورنگ برنگی ٹوپیوں اور تسبیح کی خریداری شروع کردی ہیں۔