لاہور،وزیر اعلیٰ پنجاب کی لیگی رہنما احمد سیدسے ملاقات
وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری احمد سید کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ترقیاتی منصوبوں
میں شفافیت کو یقینی بنا کر قوم کے اربوں روپے بچائے ہیں، مخالفین بھی
منصوبوں پر انگلی نہیں اٹھا سکتے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک
معاشی طور پر ٹیک آف کر چکا ہے،گذشتہ چار برس کے دوران عوام کی بے لوث
خدمت کے ریکارڈ قائم کیے ہیں،عوام سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے۔