Jun 19, 2017 02:20 pm
views : 776
Location : Domestic Place
Rawalpindi- Yalghar Film Team Iftar Party,Celebration at ISPR
راولپنڈی،ڈی جی آئی ایس پی آر نے میچ یلغار فلم کی ٹیم کے ساتھ دیکھا ،فنکاروں کاقومی ٹیم کی جیت پر جشن
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے ہمراہ پاکستانی فلم یلغار کے
ادارکاوں نے چمپیئنز ٹرافی کا فائنل میچ دیکھا، اس موقع پر اداکار عدنان
صدیقی، ہمایوں سعید، ایوب کھوسو، گوہر رشید سمیت فلم کی دیگر کاسٹ بھی
موجودتھے
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا ہے
کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے دہشت گردی سے متعلق عید
الفطر پر ریلیز ہونیوالی فلم یلغار کی ٹیم کے ہمراہ پاکستان اور بھارت کے
درمیان چیمپئنز ٹرافی فائنل میچ دیکھا۔
پاکستانی فلم یلغار کے تمام افراد میچ سے لطف اندوز ہوئے، فائنل میچ میں
پاکستانی باؤلرز کی خوشی دیدنی تھی، شرکاء4 نے بھارتی وکٹیں گرنے پر خوب
جشن منایا، بھارتی کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے پر اداکار ایوب کھوسو فرط جذبات سے
ناچنے لگے جب کہ دیگر افراد نے پاکستان کی جیت پر 146146موقع موقع145145
گانا بھی گایا۔