Jun 19, 2017 02:29 pm
views : 757
Location : Balochistan Assembly
Quetta- Balochistan Assembly Session
کوئٹہ،ا سپیکربلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید خان درانی کی زیر صدارت بلوچستان اسمبلی کا اجلاس
ا سپیکربلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید خان درانی کی زیر صدارت بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں صوبائی مشیر خزانہ سردار اسلم بزنجو نے 49ارب90کروڑ43لاکھ روپے
سے زائد کا ضمنی بجٹ پیش کیا ،جس کی ایوان نے متفقہ طور پر منظوری دے
دی،وزیر خزانہ نے کل19مطالبات زر پر مشتمل الگ الگ تحاریک پیش کیں جن میں
ترقیاتی اخراجات کے لئے 35ارب64کروڑ40لاکھ روپے سے زائد کی سات مطالبات زر
کی تحاریک بھی شامل تھیں جبکہ 14ارب26کروڑسے زائد کے بارہ مطالبات زر شامل
تھے۔
وزیر خزانہ نے کہا نے کہا کہ ایک رقم جو ایک کروڑ94لاکھ26ہزار4سو روپے سے
متجاوز نہ ہوان اخراجات کی کفالت کے لئے عطاء کی جائے جو مالی سال کے
اختتام 30جون 2017ء کے دوران بسلسلہ مدا سٹامپس برداشت کرنے پڑیں
گے1455ارب22کروڑ 22لاکھ59ہزار 2سو90روپے ان اخراجات کے لئے عطاکی جائے جو
مد پنشن برداشت کرنے پڑیں گے۔ 2کروڑ99لاکھ72ہزار9سو5روپے بسلسلہ مد عدالتی
نظم و نسق(چارجڈ)،56کروڑ75لاکھ74ہزار ایک سو98روپے بسلسلہ مد پولیس ،ایک
ارب43کروڑ98لاکھ 83ہزار3سو78روپے آبنوشی،71کروڑ40لاکھ روپے ورکس اربن بی
واسا،2ارب75کروڑ11لاکھ19ہزارروپے ثانوی تعلیم ،47کروڑ31لاکھ72ہزار85روپے
کھیلوں کے انتظام و تفریحی سہولیات،ایک کروڑ57لاکھ93ہزار2سو80روپے ثقافتی
خدمات،38کروڑ66لاکھ38ہزار5سو62روپے آبپاشی ،29کروڑ37لاکھ95ہزار3سو90روپے
قرضہ جاتی خدمات و دیگر ذمہ داریوں کی مد
میں،2ارب34کروڑ67لاکھ53ہزار8سو10روپے ریاستی تجارت ،ترقیاتی اخراجات کے لئے
ایک ارب67کروڑ44لاکھ32ہزار روپے امن عامہ و حفاظتی
امور،13ارب56کروڑ32لاکھ52ہزار85روپے اقتصادی
امور،8ارب34کروڑ9لاکھ90ہزار5سو56روپے رہائشی و کمیونٹی اخراجات کی مد میں
،30لاکھ روپے ماحولیاتی تحفظ ،5ارب79کروڑ72لاکھ42ہزارایک سو87روپے صحت
،25کروڑ42لاکھ89ہزار4سو73روپے تفریحی ثقافت و مذہب اور6ارب ایک
کروڑ8لاکھ27ہزارایک سو59روپے تعلیمی امور کی مد میں عطاء کی جائے۔
ایوان نے تمام مطالبات زر کی منظوری دے دی تاہم اپوزیشن لیڈر مولانا
عبدالواسع نے اگلے مالی سال کے بجٹ پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھی
اقتدار میں رہے ہیں میں گوادر کو بھی اپنا گھر سمجھتا ہوں اور ژوب کو بھی
یہی وجہ ہے کہ میں جب ژوب کو کوئی منصوبہ دیتا تو واشک کو بھی دے
دیتا،پاکستان مسلم لیگ کے میر عبدالکریم نوشیروانی نے بجٹ کو عوام دوست اور
تاریخی بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی تاریخ میں آج تک ایسا بجٹ
پیش نہیں ہوا جس پر ہم وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ خان زہری کو خراج تحسین
پیش کرتے ہیں۔