Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jun 19, 2017 03:50 pm views : 737

Location : Sarfaraz Ahmed Residence

Karachi- Governor Sindh Muhammad Zubair reached Sarfaraz Ahmed Residence
  • Urdu

کراچی ، گورنر سندھ محمد زبیر کی کپتان سرفراز احمد کے گھر آمد ، بھائیوں سے ملاقات

گورنر سندھ محمد زبیر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی کامیابی کے بعد کپتان سرفراز احمد کے گھر گئے اور ان کے بھائیوں سے ملاقات کرکے انھیں مبارک باد پیش کی اور تاریخی فتح کی خوشی میں کپتان سرفراز احمد کے بھائیوں کو مٹھائی بھی کھلائی اور جیت کا جشن منایا۔ اس موقع پر میئر کراچی وسیم اختر اور سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب محمد بھی موجود تھے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے قوم کو عید سے قبل عید کی خوشیاں دیں ، چیمپئن شپ میں پوری ٹیم نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا ، کھلاڑیوں نے کھیل کے ہر شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا با الخصوص کپتان سرفراز احمد نے بیٹنگ کے ساتھ ساتھ بہترین کپتانی بھی کی۔
انہوں نے کہا کہ پوری ٹیم متحد ہو کر ایک جذبہ سے کھیلی ، پہلے میچ میں روایتی حریف بھارت کے خلاف شکست کے باوجود پوری ٹیم نے بلند حوصلہ کا مظاہر ہ کیا اور ایونٹ کے باقی میچوں میں نا قابل شکست رہی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ جنون کی حد تک دیکھا جانے والا کھیل ہے با الخصوص روایتی حریف بھارت سے کھیلا جانے والا میچ عوام اپنے اعصاب پر سوار کرلیتے ہیں اور جیت پر جشن اور ہار پر دل برداشتہ ہو جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فائنل میچ چونکہ روایتی حریف سے تھا اس لئے جیت کا مزہ بھی دوبالا ہو گیا ، آج پوری قوم خوشی سے جھوم رہی ہے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ مجھے قوی امید ہے کہ مستقبل میں بھی سرفراز بہترین کپتان ثابت ہو نگے۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved