Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jun 19, 2017 04:17 pm views : 749

Location : Lyari Expressway

Karachi- Governor Sindh Muhammad Zubair visits Lyari Expressway
  • Urdu

کراچی ،اکتوبر میں لیاری ایکسپریس وے مکمل کرلیا جائے گا، گورنر سندھ محمد زبیر

گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ لیاری ایکسپریس وے کے رہ جانے والے1.4 کلومیٹر کے شمالی حصہ پر قائم تجاوزات کا خاتمہ خوش آئند ہے ،اکتوبر میں اس حصہ کے کی تعمیر ہونے سے لیاری ایکسپریس وے منصوبہ مکمل ہوجائے گا ،ٹریک کے راستہ میں حائل تجاوزات کے باعث منصوبہ غیر معمولی تاخیر کا شکار ہوا جس کی وجہ سے تاحال عوام کو منصوبہ کے بھرپور ثمرات حاصل نہ ہو سکے۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق گورنر سندھ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ لیاری ایکسپریس وے کے رہ جانے والے1.4 کلومیٹر کے شمالی حصہ پر ضلع وسطی اور ضلع غربی کی انتظامیہ کے تعاون سے قائم تجاوزات کا خاتمہ کردیا گیا ہے ، منصوبہ کی تکمیل میں تجاوزات غیر معمولی تاخیر کا سبب بنی ، منصوبہ پر تیزی سے کام جاری ہے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ لیاری ایکسپریس وے کے شمالی حصہ کی تکمیل سے شہریوں کو آمدو رفت کی بہترین سہولیات فراہم ہوں گی جبکہ شہر سے ٹریفک جام کے خاتمہ اور ٹریفک کے بہاؤمیں بھی مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ لیاری ایکسپریس وے کی تکمیل سے نہ صرف شہریوں کو متبادل راستہ دستیاب ہو گا بلکہ ان کے وقت اور ایندھن کی بچت بھی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ گرین لائن ،لیاری ایکسپریس وے اور ایم نائن کی تکمیل سے شہریوں کو آمدورفت کی جدید ترین سہولیات فراہم ہوں گی۔
محمد زبیر نے مزید کہا کہ ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولیات کراچی کے شہریوں کا بھی حق ہے اس ضمن میں وزیر اعظم جلد کراچی کے لئے ترقیاتی پیکج کا اعلان کریں گے،وفاقی حکومت تمام علاقوں کی یکساں ترقی کے وڑن کے تحت کام کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایف ڈبلیو او اور این ایچ اے نے منصوبہ کی تکمیل کے لئے بہترین مہارت کا مظاہرہ کیا ہے،کے فور اور لیاری ایکسپریس وے میں وفاقی اور صوبائی حکومتیں پارٹنرہیں،کراچی کی ترقی دراصل پاکستان کی ترقی ہےکیونکہ کراچی ملک کا معاشی حب ہے اور یہاں ہونے والی کوئی بھی سرگرمی ملکی معیشت پر اثر انداز ہوتی ہے۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved