Jun 19, 2017 05:22 pm
views : 621
Location : Kabirwala Ramzan Bachat Bazar
Kabirwala- Regional Police Office Azam Tamoori visits Ramzan Bachat Bazar
کبیروالا ،آر پی او ملتان سلطان اعظم تیموری کا رمضان بچت بازاروں کا دورہ
پنجاب بھر کی طرح کبیروالا میں بھی رمضان بازاروں میں عوام کو ریلیف دینے
کے عمل کو یقینی بنانے کے لئے رکن پنجاب اسمبلی اور افسران کے رمضان
بازاروں کے دورے جاری ہیں ۔
اس موقع پرریجنل پولیس آفیسر ملتان سلطان اعظم تیموری نے ڈسٹرکٹ پولیس
آفیسر جہانزیب نزیر خان اور اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا طارق حسین بھٹی کے ہمراہ
رمضان بازار کا دورا کیا ۔
دورے کے مو قع پرانہوں نے مختلف قسم کی اشیاء کے معیار ،اور ریٹس کو چیک کیا اور عوام کو مزید سہولیات دینے کی ہدایات جاری کیں ۔
اس موقع پر آر پی او ملتان سلطان اعظم تیموری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے
کہا رمضان بازاروں میں عوام کو سستی اور معیاری اشیاء فراہم کی جا رہی ہیں ،
اور رمضان بازاروں کی سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔
کبیروالا کے رمضان بازار میں شہریوں کی بڑی تعداد خریداری کرنے کے لئے پہنچ
گئی ۔ان کا کہنا ہے کہ یہاں ہمیں اشیاء خوردونوش بازار سے کم ریٹ پر ملتی
ہیں ۔