Jun 19, 2017 05:34 pm
views : 662
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 265 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 265پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روزپیرکو مارکیٹ میں
غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 265پوائنٹس
کی کمی کے بعد46593 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغاز منفی زون میں
ہوا۔
آج صبح سے اب تک مجموعی طور پر356کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن
میں سے 114کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،209کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ33کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام دیکھا گیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔