Jun 19, 2017 05:44 pm
views : 742
Location : Different Places
Hafizabad- Load shedding Problem, Tailors face Problems
حافظ آباد ، غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ، درزیوں کو شد ید مشکلات کا سامنا
ملک کی طرح حافظ آباد میں بھی بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کا جن بوتل سے باہر آ چکا ہے ۔
حافظ آباد کے شہری علاقوں میں سولہ سے اٹھارہ گھنٹے اور دیہاتی علاقوں
اٹھارہ سے بیس گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ،غیر اعلانیہ
لوڈشیڈنگ نے سلائی کڑھائی کے کاروبار کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔
اس موقع پر ایک درزی کا کہنا ہے کہ ہم سارا سال اس مہینے کا انتظار کرتے
ہیں کہ رمضان المبارک میں سیزن لگائیں گے، گاہکوں سے عید کے وعدے پر کپڑئے
لیے ہیں ان کو عید پر سلائی کرکے دینے ہیں مگر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ
سے ایسا ممکن ہوتا نظر نہیں آ رہا ۔
درزی کا مزید کہنا ہے کہ حکومت خداکے لیے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کم
کرے ،لوڈشیڈنگ کے باعث سلائی کڑھائی کے کاریگر فاقوں پر ہیں ،بجلی نہ ہونے
کے باعث ان کے کام بند ہیں۔
سلائی کے کاریگروں کا کہنا ہے کہ ہم رمضان المبار ک کا انتظار کرتے ہیں
کیونکہ یہ ہمارے سیزن کا مہینہ ہوتا ہے اور ہماری یہ کوشش ہوتی ہے کہ رمضان
المبارک میں سیزن لگا کر عید کی خوشیاں خود بھی دیکھیں گے اور اور اپنے
بچوں کو بھی عید پر ڈھیروں خوشیاں دیں گے مگر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث
ان کا کام بالکل ڈھپ ہو گیا ہے۔
کاریگروں کا مزید کہنا ہے کہ پہلے ہی مہنگائی کے باعث وہ پریشان تھے اب رہی سہی کسر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے نکال دی ہے ۔
کاریگروں نے حکومت سے گزارش کرتے ہو ئے کہا ہے کہ خدارا بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے ہماری جان چھڑائی جائے ۔