Jun 20, 2017 12:34 pm
views : 682
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 534 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،534پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روزمنگل کو مارکیٹ میں
مند ی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس534پوائنٹس کی
کمی کے بعد46058پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ میں
مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر300کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس میں
سے51کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،235کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی
جبکہ14کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔