اسلام آباد،کشمیریوں کے لئے پاکستان کے جیتنے کی خوشی عید سے بڑھ کر ہے،مشال ملک
حریت رہنا یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ کشمیری عوام کو
پاکستان کی جیت کی خوشی عید کی خوشی سے ذیادہ ہے،بھارت برداشت کا مظاہرہ
کرے۔
قومی ہیروز کی وطن واپسی پرحریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک ان کے استقبال کے لئے اسلام آباد ائر پورٹ پہنچ گئیں۔
اس موقع ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مشال ملک نے
کہاکشمیر میں بھارتی جارحیت جارحیت جاری ہےکشمیری عوام پر عرصہ حیات تنگ
کیا جارہا ہے،اوول کے ہونے والی شرمناک شکست بھارت کو یاد رہے گی ۔
حریت رہنما کی اہلیہ نے کہا کہ دنیا بھر میں جہاں بھی کھیل ہوتے ہیں اسکا
مقصد برداشت کے رویے کو فروغ دینا ہوتاہے ، بمباری کرنا یا لوگو ں شہید
کرنا نہیں ہوتا،بھارت کو پاکستان کی جیت کو برداشت کرنا ہوگا،پاکستان کی
جیت کشمیریوں کے لئے عید کی خوشی سے بڑھ کر ہے اور وہ دن دور نہیں جب
کشمیری عوام اپنا حق خود ارادیت حاصل کرکے رہیں گے۔
اپنے ویڈیو پیغام کے حوالے سے مشال ملک نے کہا کہ میرے ویڈیو پیغام کی وجہ
سے میر واعظ عمر فاروق کو جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔
فادرز ڈے کے حوالے سے مشال ملک نے کہا والدین کی عزت کے لئے مخصوص دن مغرب
میں منایا جاتا ہے ،ہمارے مذہب میں زندگی گزارنے کے تمام رہنما اصول موجود
ہیں۔