پشاور،عید کی تیاریاں زوروں پر،عوام مہنگائی سے پریشان
ملک کے دوسرے شہروں کی طرح پشاور میں بھی عید کی خریداری کے لئے بازاروں
میں رش بڑھ گیا ہےجبکہ دکانداروں نے بھی عوام کو ریلیف دینے کیلئے سٹالز
لگا دیے،جہاں اشیائے ضروریہ سستے داموں مل سکتی ہیں۔
ماہ رمضان میں جہاں ایک طرف مہنگائی کا طوفان برپا ہوجاتاہے وہیں شہری بھی
خریداری کرتے وقت مایوس دکھائی دیتے ہیں مگر اس دفعہ پشاور کے دکانداروں
نے شہریوں کو ریلیف دینے اورزیادہ سے زیادہ اشیا ءفروخت کرنے کیلئے دکانوں
کے باہر عید پیکج سٹالز لگادیے،جن کی قیمتوں میں کافی حد تک کمی کردی گئی
ہے،گرمی اور رش سے بچنے کیلئے شہریوں نے بھی ابھی سے عید کی شاپنگ شروع
کردی ہے ۔
دکانداروں کے بقول کپڑوں ، جوتوں اور جیولری کی قیمتیں رمضان سے قبل آسمان
سے باتیں کررہی تھیں مگر ماہ صیام کے احترام میں اشیا ضروریہ کے نرخ کم
کرکے وہ عوا م کو ریلیف دینے کی کوشش ضرور کرتے ہیں۔
عید کے فورا بعد شادیوں کاسیزن شرو ع ہوجاتاہے اس لئے خریدار سستی اشیا کا فائدہ اٹھا کر سٹالز پر خوب شاپنگ کررہے ہیں۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک دوکاندار نےکہا کہ مہنگائی کے سبب کاروبار ٹھنڈا پڑا ہوا ہے۔
ایک خاتون نے کہا کہ اس مرتبہ مہنگائی بہت زیادہ ہوگئی ہے لیکن کیاکریں بچوں کے لئے خریداری تو کرنی پڑے گی۔