Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jun 20, 2017 02:41 pm views : 723

Location : Local Place

Karachi- Cricketer,s Arrival
  • Urdu

کراچی،قومی ہیروز کا وطن واپسی پر شاندار استقبال


آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے چیمپیئن سرفراز احمد اور رومان رئیس کراچی پہنچ گئے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔
کپتان سرفرازاحمد اور رومان رئیس ایئرپورٹ لاؤنج سے باہر آئے تو گورنر سندھ زبیر احمد اور میئر کراچی وسیم اختر نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں گلدستے پیش کیے،پھولوں کے ہار پہنائے اور اجرک پیش کی گئی، ا س موقع پر صوبائی وزیر کھیل اور دیگر وزرا موجود تھے۔
قومی ہیروز کی آمد کے موقع پر کراچی ایئرپورٹ پاکستان زندہ باد اور جیوے جیوے پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھا،لوگوں نے قومی ہیروز کے ساتھ تصاویر بنوائیں او رسیلفیاں بھی لیں۔
بعد ازاں کپتان سرفراز احمد ایئرپورٹ سے گاڑی میں اپنے گھر بفرزون پہنچے تو قومی ہیرو پر گل پاشی کی گئی،اس موقع پر محلے میں جشن کا سماں تھا، سرفراز احمد کے گھر پر مداحوں کا سمندر امڈ ایا، مداح کپتان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے چھتوں تک پر موجود تھے،سرفراز احمد نے گھر کی بالکونی سے مداحوں کو دیکھ کر ہاتھ ہلایا اور انہیں ٹرافی دکھائی۔
قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمدنے اپنی رہائش گاہ کے باہرذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کامیابی پر اللہ کاجتنا شکرادا کریں کم ہے، بھارت کے خلاف فتح قوم کی دعاؤں اور ٹیم اسپرٹ کا نتیجہ ہے،ہم نے ہرشعبے میں اچھی کارکردگی دکھائی جس کی وجہ سے ٹیم کی فتح ہوئی، لڑکے جس طرح کھیلے ان کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے، یہ پاکستان کرکٹ کے لیے اچھا اشارہ ہے،نو کھلاڑی پہلی مرتبہ آئی سی سی نے ایونٹ میں شریک ہوئے تھے، جبکہ حسن علی کی کارکردگی میں روز بروز نکھار آتا جا رہا ہے۔
قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ بھارت کے ساتھ پہلے میچ میں لڑکے بہت دباؤ میں آگئے تھے،ٹیم انتظامیہ مینجمنٹ نے بہت محنت کی اور ٹیم نے کم بیک کیا،سینئرز نے زبردست پرفارم کیا،آنے والے وقت میں مزید اچھی پرفارمنس دیں گے۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے محمد غفران نے کہا کہ قومی ٹیم کی جیت پر ہم بہت خوش ہیں اور سرفراز کے استقبال کے موقع پر ہم نے ستر فٹ کا جھنڈا تیار کیا ہے۔
مسز ندیم خان نے کہا ہمیں اتنی خوشی ہے کہ بیان نہیں کر سکتے۔
محمد محفوظ عالم نے کہا انڈیا کو ہرانا بہت بڑی بات ہے۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved