لاہور،شہر کا موسم سہانا ،شہریوں کا پارکوں کا رخ
لاہور میں ٹھنڈی ہواؤں نے عوام کے چہروں پر خوشی بکھیر دی ہے،آسمان کوکالی
گھٹاؤں نے گھیر رکھا، تیز ہواؤں سے درخت اور پرندے چہچہا کر اپنی خوشی کا
اظہار کررہے ہیں،گزشتہ چند روز سے ہونے والی بارشوں سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا
ہے جبکہ شہری موسم کالطف اٹھانے کیلئے گھروں سے باہر نکل آئے ہیں۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمادئندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایک خاتون
فریدہ نے کہاکہ موسم اچھا ہے جبکہ گھروں میں لوڈ شیڈنگ کے سبب حبس ہو رہا
ہے اسی لئے یہاں آئے ہیں۔
ایک شہری شعیب نے کہاموسم تو اچھا ہے لیکن لوڈ شیڈنگ کے سبب مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ایک بزر گ شہری سید عشرت علی نے کہا کہ یہ موسم اللہ کی رحمت ہے اور میرا تو دل کرتا ہے کہ روزہ بھی یہیں افطار کروں۔