Jun 20, 2017 03:43 pm
views : 701
Location : Haveli Bahadur Shah Power Plant
Jhang- CM Punjab Shahbaz Sharif visits Haveli Bahadur Shah Power Plant
جھنگ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کاحویلی بہادر شاہ میں 1230میگاواٹ کے گیس پاورپلانٹ کا تفصیلی دورہ
جھنگ میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے حویلی بہادر شاہ میں
1230میگاواٹ کے گیس پاورپلانٹ کا تفصیلی دورہ کیا۔اس موقع پروزیراعلیٰ
پنجاب نے پلانٹ کے ایک ایک حصے کا معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ کنٹرول روم سمیت
پلانٹ کے مختلف حصوں میں گئے۔
وزیراعلیٰ نے منصوبے پرکام کی رفتارپر اطمینان اورتسلی کا اظہار
کیا۔وزیراعلیٰ نے منصوبے پر کام کرنے والے انجینئرز اورورکرزسے ملاقاتیں
کیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے انجینئرز اورورکرز سے گفتگو کرتے ہوئے
کہا آپ ایک قومی منصوبے پر کام کرکے قومی خدمت کررہے ہیں۔آپ کایہ
کردارہمیشہ تاریخ میں یا د رکھا جائے گا۔یہ منصوبہ لوڈشیڈنگ کے اندھیرے دور
کرنے والے میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے مزید کہاایک ہفتے کے اندر یہ
پلانٹ750میگاواٹ بجلی کی فراہمی شروع کردے گا۔انشاءاللہ آج رات سے حویلی
بہادر شاہ کے پلانٹ سے بجلی کی آزمائشی پیداوارشروع ہوجائے گی۔لوڈ شیڈنگ کے
اندھیروں پر قابو پانے کیلئے ہماری مخلصانہ کاوشیں رنگ لارہی ہے۔