Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jun 20, 2017 03:46 pm views : 636

Location : PNS Shifa

Karachi- Funeral prayer of Pakistan Navy Personnel martyred in Jiwani attack offered at PNS Shifa
  • Urdu

کراچی ، پاک بحریہ کے شہید اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی

کراچی میں پاک بحریہ کے شہید اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی۔
گذشتہ روز جیونی میں دہشت گردی کی ایک بزدلانہ کاروائی کے نتیجے میں جامِ شہادت نوش کرنے والے پا ک بحریہ کے دو اہلکاروں سید حسن رضا( میڈیکل ٹیکنیشن) اور خلیل مراد (لیڈنگ فائر مین) کی نماز جنازہ آج یہاں پاک بحریہ کے ہسپتال پی این ایس شفاء میں اد ا کردی گئی۔ چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔
چیف آف نیول اسٹاف نے پاک بحریہ کے اہلکاروں پرشر پسندوں کے اس حملے کی شدید مذمت کی اور غمزدہ خاندانوں سے تعزیت کی۔ نیول چیف نے اس واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف پاک بحریہ کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔
ایڈمرل ذکاء اللہ نے مزید کہا کہ وطن عزیز سے دہشت گردی کے خاتمے اور ملکی دفاع کے لیے شہداء کی یہ عظیم قربانیاں گرانقدر اور لائقِ تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مٹھی بھر دہشت گر وطن عزیزکو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے اس امر کا اعادہ کیا کہ پاک بحریہ دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پر عزم ہے۔
نیول چیف نے اس موقع پر دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید اہلکاروں کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے اہلِ خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور توفیق عطا کرے۔ انہوں نے حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔ انہوں نے پی این ایس شفاء میں زیر علاج زخمی اہلکاروں کی عیادت کی اور شہداء اور زخمیوں کے اہل خانہ سے ملاقات بھی کی۔
نمازِ جنازہ میں پاک بحریہ اور دیگر مسلح افواج کے افسروں اور جوانوں سمیت شہداء کے لواحقین، احباب اور عوام الناس کی کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved