Jun 20, 2017 03:58 pm
views : 629
Location : Supreme Court Of Pakistan
Islamabad- Nihal Hashmi Lawyer’s Media Talk
اسلام آباد،نہال ہاشمی کے وکیل حشمت حبیب کی ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو
سینیٹر نہال ہاشمی نے دھمکی آمیز بیانات سے متعلق کیس میں جاری ہونے والے شوکاز نوٹس کا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا۔
اکتیس مئی کو جاری ہونے والے اظہار وجوہ کے نوٹس پر سپریم کورٹ میں جمع
کرائے گئے جواب میں نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ میں نے ایک مرتبہ تقریر کی
جبکہ میڈیا نے بار بار چلا کر میرے خلاف فضاء قائم کی۔
جواب کے متن کے مطابق اٹارنی جنرل نے تھانہ بہادر آباد کراچی میں میرے خلاف
مقدمہ درج کرایا، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کو کیس میں پراسیکیوٹر مقرر
کررکھا ہے اور سندھ حکومت کی نہال ہاشمی کے خلاف اٹارنی جنرل کے خط پر
کارروائی حیران کن ہے۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے نہال ہاشمی کے
وکیل حشمت حبیب نے کہانہال ہاشمی ایک وفادار پاکستانی ہیں اور 30 سال سے
وکالت کے پیشے سے منسلک ہیں، کراچی بار کا ممبر ہونے کے حیثیت سے انہوں نے
عدلیہ کی بحالی میں بھی کردار ادا کیا جبکہ قانون کی حاکمیت کے لیے جیل تک
کاٹی،ان کیخاندان نے برطانوی سامراج کے خلاف جدوجہد کی نہال ہاشمی ایسا کام
کر ہی نہیں سکتے۔
یاد رہے کہ گذشتہ ماہ 31 مئی کو نہال ہاشمی کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی، جس
میں اپنی جذباتی تقریر کے دوران لیگی سینیٹر دھمکی دیتے نظر آئے تھے کہ
پاکستان کے منتخب وزیراعظم سے حساب مانگنے والوں کے لیے زمین تنگ کردی جائے
گی،نہال ہاشمی نے جوش خطابت میں کسی کا نام لیے بغیر کہا تھا کہ حساب لینے
والے کل ریٹائر ہوجائیں گے اور ہم ان کا یوم حساب بنادیں گے۔