Jun 20, 2017 04:44 pm
views : 611
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- PTI Fawad Chaudhary Media Talk
اسلام آباد،جے آئی ٹی کو ویڈیو ریکارڈنگ کی اجازت دے دی گئی ہے،فواد چوہدری
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس پر
بننے والی جے آئی ٹی کو ویڈیو ریکارڈنگ کی اجازت دے دی گئی ہے۔
تصویر لیک پر عدالتی فیصلے کے بعدپی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ
عدالت نے تصویر لیک کی رپورٹ پبلک کرنے کا حکم دیا ہے،جے آئی ٹی کیخلاف
ایک مہم چلائی جارہی ہے، نواز شریف حکومت مسلسل جمہوریت کو پٹری سے اتارنے
کی کوشش کررہی ہے، لیکن پی ٹی آئی احتساب کے نظام کو بچائے گی اور ہم
جمہوریت کی بالادستی برقرار رکھیں گے۔
سپریم کورٹ کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے فواد
چوہدری نے کہا کہ جب ن لیگ کی کشتی ڈوبنے لگتی ہے تو وہ پورے نظام کو لے کر
ڈوبنے کی کوشش کرتی ہے، تحریک انصاف سول بالادستی کے لیے کام کررہی ہے اور
ہر قیمت پر نظام کو بچائے گی۔ کوئی خواب میں بھی جمہوریت کا بوریا بستر
گول کرنے کا نہ سوچے۔
رہنما پاکستان تحریک انساف نے مزید کہاکہ ایک جھوٹ بولنے پر سو سو جھوٹ
بولنے پڑے، انہوں نے کہا آسان سوالوں کے جواب کے بجائے ہلہ بولاجا رہا ہے،
دو آسان سوالات ہیں کہ 1993 سے 2006 کے دوران اپارٹمنٹس کی رقم کہاں سے آئی
اور فلیٹ کس کے نام تھے، جواب دینے کی بجائے سپریم کورٹ پر حملہ کیا جارہا
ہے اور جے آئی ٹی کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے، کیس کے مرکزی کردار نواز
شریف ہیں، جنہوں نے پیسے چھپانے کے لیے پہلے والد کو اور پھر بچوں کو عدالت
میں گھسیٹا، تین نسلوں کا احتساب تو انہوں نے خود ہی کروایا ہے،پیسے
چھپانے کے لیے ایک جھوٹ بولو تو سو جھوٹ بولنے پڑتے ہیں۔